عقیق نگاری
معنی
١ - عقیق پر نقوش کندہ کرنے کا کام یا فن۔ "مولانا ابراہیم، یہ شخص عقیق نگاری میں اپنے بھائی شرف یزدی کا شاگرد ہے۔" ( ١٩٣٨ء، آئین اکبری (ترجمہ)،١، ٨٩:١ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'عقیق' کے بعد فارسی مصدر 'نگاریدن' سے فعل امر 'نگار' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگا کر 'نگاری' لگانے سے مرکب 'عقیق نگاری' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٣٨ء کو "آئین اکبری" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - عقیق پر نقوش کندہ کرنے کا کام یا فن۔ "مولانا ابراہیم، یہ شخص عقیق نگاری میں اپنے بھائی شرف یزدی کا شاگرد ہے۔" ( ١٩٣٨ء، آئین اکبری (ترجمہ)،١، ٨٩:١ )